آپریشن سندور کی ہزیمت مٹانے کیلئے بھارت کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب۔
بھارتی میڈیا نے 28 اگست 2025 کو تین پاکستانی شہریوں کے حوالے سے من گھڑت خبر دی،
اسلام آباد:آپریشن سندور کی ہزیمت مٹانے کیلئے بھارت کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب،ریاست بہار کے انتخابات قریب آتے ہی’’را‘‘ کے ایماء پر بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع،
بھارتی میڈیا نے 28 اگست 2025 کو تین پاکستانی شہریوں کے حوالے سے من گھڑت خبر دی،
خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ ;’’تین پاکستانی شہری حسنین علی ، عادل حسین اور محمد عثمان نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے راستے بھارتی ریاست بہار میں داخل ہوئے ہیں‘‘بھارتی میڈیا کی اس خبر نے تینوں پاکستانیوں کو دہشتگرد کے طور پر پیش کرتے ہوئے ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا،بھارتی میڈیا پر پھیلائی جانے والی اس جھوٹی خبر کے فوراً بعد تینوں پاکستانی شہریوں کے بیانات بھی سامنے آگئے ہیں،شواہد سے ثابت ہے کہ تینوں پاکستانی شہری براستہ نیپال اور ملائیشیا روزگار کیلئے کمبوڈیا جا رہےتھے،حسنین علی ولد ابرار حسین، جو راولپنڈی کا رہائشی ہے، 10 اگست 2025 کو براستہ دبئی،نیپال روانہ ہوا،
کھٹمنڈو میں حسنین علی نے یامبو ہوٹل میں 18 دن قیام کیا،نیپالی امیگریشن حکام نے مالی وسائل کی کمی کے باعث حسنین علی کوملائیشیا کیلئے پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہ دی،اجازت نہ ملنے پر حسنین علی کی ملائیشیا روانگی میں 8 روز کی تاخیر ہوئی،حسنین علی 28 اگست 2025 کو باتک ایئرویوز کی پروازOD-183سےکوالالمپور، ملائیشیا روانہ ہوا،حسنین علی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں اس نے بتایا کہ وہ پاکستان کا شہری اور راولپنڈی کا رہائشی ہے، اس نے کہا میں نیپال گھومنے کیلئے رکا تھا اور اب کمبوڈیا جاؤں گا اور پھر واپس پاکستان چلا جاؤں گا،
