پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی اجلاس،سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق ۔
سہ فریقی اجلاس میں کی سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت ہوئی، دفتر خارجہ
کابل:پاکستان، چین اور افغانستان وزرائے خارجہ کے درمیان چھٹا سہ فریقی اجلاس کابل میں ہوا۔ جس میں سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق ۔
دفتر خارجہ کے مطابق سہ فریقی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چین کی نمائندگی چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور افغانستان کی نمائندگی افغانی وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کی،
سہ فریقی اجلاس میں کی سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت ہوئی، اجلاس میں تینوں ممالک نے دہشتگردی کےخلاف مشترکہ کوششیں تیز کرنے کا عزم کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ سہ فریقی اجلاس میں تجارت، ٹرانزٹ، علاقائی ترقی، صحت، تعلیم و ثقافتی تعاون بڑھانے اور سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا گیا۔
بعد ازاں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کابل کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے، اسحاق ڈار کے ہمراہ افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ محمد صادق بھی شریک تھے۔
وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام بھی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ موجود تھے، اسحاق ڈار کی افغان نگراں وزیر خارجہ سے ملاقات بھی ہوئی۔