The news is by your side.

پاک امریکہ تعلقات نئی بلندیوں پر، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی دنیا معترف ۔

بین الاقوامی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے پاکستان کی حالیہ سفارت کاری مہم کوبہترین قرار دےدیا،

0

پاکستان کی کامیاب سفارت کاری،پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر،پاک امریکا تعلقات میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی دنیا معترف۔

بین الاقوامی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے پاکستان کی حالیہ سفارت کاری مہم کوبہترین قرار دےدیا،

جریدے کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکا کو پاک امریکہ تعلقات میں "ایک نئی جہت کی علامت” قرار دیاجا رہا ہے،

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونا پاکستان کیلئے چیلنج سمجھاجا رہا تھا

تاہم بدلتے عالمی حالات میں پاکستانی حکام نے وائٹ ہاؤس کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دیا،

واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ امریکا نےانسداد دہشتگردی کےخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کی،

اور کالعدم تنظیم بی ایل کو امریکہ نے عالمی دہشت گرد تنظیم قراردیا،

واشنگٹن پوسٹ نے یہ بھی لکھا ہے کہ پاکستان نے امریکا کو کرپٹو کے منصوبوں اورمعدنیات کی ترقی میں شراکت کی پیشکش کی جبکہ

صدر ٹرمپ نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا،

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارت سے جنگ بندی کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید تیزی آئی ،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.