The news is by your side.

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور،لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کی۔

0

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ضمانت کی درخواستیں منظور کیں اور فریقین کو حکم نامے کے لیے ایک بجے چیمبر میں طلب کر لیا، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سماعت شروع ہوئی تو پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ معذرت خواہ ہوںکل علالت کے باعث پیش نہ ہو سقدمات میں کا،۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ

کوئی بات نہیں،

چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ آپ سے عدالت کے دو سوالات ہیں، آپ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھا ہوگا،

پہلا سوال یہ ہے کہ کیا ضمانت کیس میں حتمی فائیڈنگ دی جا سکتی ہے،دوسرا سوال، سازش کے الزام پر اسی عدالت نے ملزمان کو ضمانت دی،

چیف جسٹس نے کہا کہ کیا تسلسل کا اصول اس کیس پر اپلائی نہیں کرے گا،

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ضمانت کیس میں عدالت کی آبزرویشن ہمیشہ عبوری نوعیت کی ہوتی ہے،عدالتی آبزرویشن کا ٹرائل پر کوئی فرق نہیں پڑتا،

 سماعت کے دوران  آدھے گھنٹے کا وقفہ کیا گیا ،

سپیشل پراسیکیوٹرمجھے اجازت دی جائے کہ کیس کے میرٹس پر عدالت کی معاونت کروں،

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ہم کیس کے میرٹس پر کسی کو دلائل کی اجازت نہیں دیں گے،

آپ صرف سازش کے متعلق قانونی سوالات کے جواب دیں، کوئی ایسا کیس دکھائیں جہاں سازش کے الزام پر سپریم کورٹ نے ضمانت مسترد کی ہو،
چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایسے ہی الزام کے تین مقدمات میں ضمانتیں منظور کی ہیں،

آپ اپنے کیس کو دیگر مقدمات سے الگ ثابت کریں، چیف جسٹس،

بعدازاں عدالت نے  بانی پی ٹی آئی کی 8 ضمانتوں کی درخواستیں منظور کر لی

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.