The news is by your side.

مقبوضہ کشمیر میں دو درجن سے زائد کتابوں کی فروخت پر پابندی عائد،

جن مصنفوں کی کتابوں پر پابندی عائد کی گئی ان میں مغربی، انڈین اور کشمیری مصنف شامل ہیں ،

0

 اسلام آباد: انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں حکومت نے کشمیری تاریخ اور عوامی مزاحمت سے متعلق مغربی، انڈین اور کشمیری مصنفوں کی دو درجن سے زیادہ کتابوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

 بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک ایسے وقت جب سرینگر میں کتابوں کے قومی میلے کا اہتمام کیا جارہا ہے، حکومت نے کشمیر کی تاریخ اور انسانی حقوق سے متعلق 25 کتابوں کی فروخت، اشاعت اور ترسیل پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایک سرکاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ان کتابوں میں علیحدگی پسندانہ اور انڈیا مخالف بیانیہ ہے جس سے نوجوانوں میں شدّت پسندی کا رجحان اور انڈیا مخالف جذبات پیدا ہوسکتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.