راولپنڈی:معروف پاکستانی بزنس مین نوید انور چوہدری نے گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صدر چیمبر عثمان شوکت سمیت دیگر عہدیدران سے ملاقات کی،شکاگو میں کاروباری کانفرنس کے انعقاد پر تبادلہ خیال،
ملاقات میں پاکستانی کاروباری سرگرمیوں اور مصنوعات کے امریکہ میں فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی،
اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ پاکستان اور امریکہ کی بزنس کیمونٹی میں تجارتی رابطوں اور معلومات کے تبادلے اور اس سے مستفید ہونے کی راہ ہموار ہوسکے،
ملاقات میں صدر چیمبر اور نوید انور نے درمیان حالیہ امریکی ٹیرف کے نفاذ اور اسکے مختلف پہلوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا،
ملاقات میں طے پایا ہے کہ شکاگو (امریکہ) میں کاروباری کانفرنس منعقد کرنے سے پاکستانی سرمایہ کاروں کو تجارتی تعلقات مستحکم کرنے میں مدد ملے گی ،
صدر چیمبر نے نوید انور کی پاکستان سے وابستگی اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے حوالے سے کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ راولپنڈی چیمبر اس حوالے سے انکے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا۔