The news is by your side.

آئی جی پولیس علی ناصر رضوی نے اسلام آباد کے تھانوں کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لے لیا،

آئی جی کی زیرصدارت اجلاس، تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ ،پولیس فورس کی پیشہ ورانہ تربیت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ،

0

اسلام آباد:انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی  کی اسلام آباد پولیس کے سینئر پولیس افسران کے ساتھ زوم میٹنگ ، شہر میں امن و امان اور عوامی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت،

میٹنگ کا مقصد شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینا، جرائم کے سدباب کے لئے موثر حکمت عملی مرتب کرنا، عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنانا اور پولیس فورس کی پیشہ ورانہ تربیت کے معیار کو مزید بہتر بنانا تھا،

میٹنگ کے دوران دارالحکومت میں جاری آپریشنز، مو¿ثر پٹرولنگ کے اقدامات، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں اور شہریوں کے لئے پولیس خدمات میں بہتری کے پہلووں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،سینئر پولیس افسران نے آئی جی اسلام آباد کو مختلف علاقوں میں سکیورٹی کے مسائل، جرائم کی نوعیت اور ان کے حل کے لئے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی،

آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ پولیسنگ کے تمام پہلووں میں عوامی اعتماد بحال رکھنے کو اولین ترجیح دی جائے،

انہوں نے کہا کہ تمام افسران قانون کے یکساں نفاذ، میرٹ پر کارروائی اور پیشہ ورانہ تربیت کے عمل کو ترجیح دیں،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال ، شفاف نظام اور جوابدہ پولیسنگ کے ذریعے ہی اسلام آباد ایک محفوظ، پرامن اور جرائم سے پاک شہر میں بدلا جا سکتا ہے،

آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شکایات پر فوری ریسپانس اور قانون کی مساوی عمل داری کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں ،

انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنے ماتحت عملے کی نگرانی مو¿ثر انداز میں کریں اور عوامی شکایات کے حل کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھیں،تمام افسران تھانہ جات کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے ، ایف آئی آر زکے بروقت اندراج، تفتیش کے عمل میں شفافیت، اور شکایات کے فوری ازالے کو پولیسنگ کا لازمی جزو بنائیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.