وفاقی پولیس کا کریک ڈاون، مختلف جرائم میں ملوث 39 ملزمان گرفتار۔
ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد؛وفاقی پولیس نے سنگین جر ائم میں ملو ث 27 اشتہا ری، عدالتی مفروران اور سابقہ ریکا ر ڈ یا فتہ مجرمان سمیت 39 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا،
ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔
اس سلسلہ میں تھانہ سیکر ٹر یٹ، تھا نہ کو ہسار، تھا نہ سنگجا نی، تھا نہ کھنہ اورتھا نہ سہا لہ پولیس ٹیموں نے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1517گر ام چرس، 780گر ام آ ئس اور مختلف بور کے06 پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلیے،
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے،جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران39 مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی،
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،
کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،
ترجمان کے مطابقشہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-15 ” پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک معاشرہ تسکیل دیا جا سکے،