The news is by your side.

پاکستان اور بنگلہ دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا دورہ بنگلا دیشن، وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات، دوطرفہ سیکورٹی کے امور پر تبدالہ خیال ،

0

 ڈھاکہ:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ آمد پر بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا پرتپاک خیرمقدم کیا ۔

اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کی سہولت دینے پر بڑی پیش رفت ہوئی اور ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا اصولی فیصلہ کیا۔

دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان انٹرنل سکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

انسداد منشیات و انسداد انسانی سمگلنگ کے لئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت بھی کی گئی اور انسداد دہشت گردی کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

پولیس اکیڈمیز میں ٹریننگ پروگرامز کے باہمی تبادلوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈھاکہ آمد پر اپنے بھائی محسن نقوی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔آپ کا دورہ پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے انتہائی اہم ہے۔

بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے پولیس افسران کی ٹریننگ کی پیشکش پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ اداکیا۔ پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان کی طرف سے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔بنگلہ دیش کا اعلی سطح کا وفد عنقریب نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کرنے اسلام آباد آئے گا۔

بنگلہ دیش کے وزیر مملکت داخلہ خدا بخش۔ سیکرٹری داخلہ نسیم الغنی۔ ایڈیشنل سیکرٹری سکیورٹی ڈویژن شمیم خان۔پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور محمد واصف۔ پولیٹیکل قونصلر کامران دہینگل اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.