The news is by your side.

حمیرا اصغر کے گھر والے مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں یا نہیں؟عدالت کا سوال

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں سماعت،پولیس کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔

0
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت نے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی جانے والی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ہدایت کی متوفیہ کے گھر والوں سے  پوچھا جائے کہ  وہ مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں یا نہیں؟

 حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے واقعے پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت  کے دوران پولیس کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ جس میں مرحومہ کی ہلاکت کے ممکنہ اسباب کی تفصیلات فراہم کی گئیں

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمیرا اصغر کے گھر والوں سے رابطہ ہوا ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم ہو چکا ہے، حتمی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔

جس کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت نے حمیرا اصغر کیس کی تفصیلی رپورٹ 16 اگست کو طلب کر لی۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کے فلیٹ میں 3 سے 4 جگہ مٹی کے برتن میں سفید پاوڈر ملا ہے جسے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ 8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی تھی، وہ گزشتہ 7 سال سے اس کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.