The news is by your side.

عمران خان ،بشری بی بی غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار

0

اسلام آباد(یو این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیرشرعی نکاح کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے

سماعت شروع ہوئی تو عدالتی جج قدرت اللہ نے وکیل سے کہا کہ خاورمانیکا کا بیان آپ دیکھ لیں، کچھ بھی نہیں ہے

جج نے کہا کہ بیان میں قانون کے مطابق شکایت کنندہ کے ساتھ دو گواہان لازم ہیں، کیا میڈیکل ثبوت موجود ہے؟

درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ خاورمانیکا کو ملا کر دو گواہان بن گئے، میڈیکل کی ضرورت نہیں ہوگی، زنا کے کیس میں طبی معائنے کے حوالے سے مختلف وضاحتیں ہیں۔

جج قدرت اللہ نے کہا کہ خاورمانیکا کو آدھا شکایت کنندہ اور آدھا گواہ تو نہیں بنا سکتے، جس پر وکیل درخواست گزار نے بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی

درخواست گزار نے کیس قابلِ سماعت ہونے پر دلائل مکمل کرلیے جس کے بعد عدالت نےدرخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے

جج نے دفعہ496بی میں بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں، ان کی ای اٹینڈنس کرائی جائے۔ بشری بی بی ذاتی حیثیت میں 14 دسمبر کو پیش ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.