منی پور(یو این آئی) بھارت کی ریاست منی پور میں ایک بار پھر فسادات پھوٹ پڑے،دو مسلح گروہوں کے تصادم میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے
ریاست منی پور میں نسلی فسادات ایک بار پھر پھوٹ پڑے۔ 7ماہ قبل شروع ہونے والے ان فسادات میں مجموعی طور پر 200 کے قریب افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
تازہ جھڑپ میں اکثریتی نسلی گروپ میتھی اور اقلیتی نسل کوکی برادری نے آتشیں اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا، ایک دوسرے کی املاک کو نذر آتش کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی گئی
فسادات میں 13 افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے 9 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے
سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق ملنے والوں کی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کس برادری کے کتنے لوگ ہلاک ہوئے اور جھگڑے کی ابتدا کس نے کی