The news is by your side.

نواز شریف اور فضل الرحمان کی ملاقات،سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولے پر بات چیت

0

اسلام آباد(یو این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف اورجے یو آئی (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فارمولے پر بات چیت سمیت ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا

مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی کی مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، آئندہ عام انتخابات سمیت دونوں جماعتیں کی سیاسی حکمت عملی پر غوروخوض کیا گیا

ن لیگ اور جے یو آئی کے درمیان سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق فارمولے پر بات ہوئی۔

دونوں پارٹیوں کے دیگر رہنما بھی موجود تھے جن میں مریم نواز شریف، سینیٹر اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.