اسلام آباد۔وزیراعظم شہباز شریف ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ڈی ایٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے مصر کے شاہی محل پہنچے، جہاں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ڈی ایٹ کا 11واں سربراہی اجلاس قاہرہ میں جاری ہے، جس کا مرکزی موضوع نوجوانوں پر سرمایہ کاری اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی ہے۔ اس اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اہم خطاب بھی کریں گے۔
وزیراعظم نے مصری صدر سے ملاقات کے بعد کانفرنس میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی مصافحہ کیا، جس سے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار ہوا۔