اسلام آباد ۔چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاںسے میٹا (Meta) کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ہے ،جس میں پاکستان میں میٹا ایکوسسٹم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،رانا مشہود خان نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل سپیس کے چیلنجز دیگر ممالک سے مختلف ہیں،میٹا کمپنی کے پلیٹ فارمز ای کامرس کے حوالے سے پاکستان میں بہت مقبول ہیں،حکومت ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے،آن لائن تھر یسٹس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے ،پاکستانی نوجوان میٹا کی اپلی کیشنز کا مثبت استعمال کر کے اپنے لیے فائدہ مند بنا سکتے ہیں۔اس موقع پر میٹا ٹیم کی نمائندہ نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام ایک اچھا انیشیٹو ہے،مسقبل میں باہمی مشاورت سے کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔