The news is by your side.

سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہراساں اور بلیک میلنگ میں ملوث 3 مجرمان کو سزا,

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، اسلام آباد نے سائیبر کرائم میں ملوث ان مضرم کو سزا سنائی ،

0

 اسلام آباد:

سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو بدنام کرنے ، ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ میں ملوث 3 مجرمان کو سزا،

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سزا پانے والے مجرمان میں اعجاز احمد، محمد عمران اور شمریز احمد شامل ,

اعجاز احمد کو 4 سال، شمریز احمد کو 2 سال جبکہ عمران احمد کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی,

سزا پانے والے مجرمان خواتین کو سوشل میڈیا پر بدنام کرنے ، ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ میں ملوث پائے گئے,

مجرم اعجاز احمد کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا,

تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا صاف اعتراف کیا اور بتایا کہ اس نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز متاثرہ شہری کے خاندان کے ساتھ شئیر کیں,

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، اسلام آباد نے ملزم اعجاز احمد کو چار سال قید اور متاثرہ کو 50,000 روپے معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنائی

جبکہ دوسرے مقدمہ میں معزز عدالت نے مجرم شمریز احمد کو 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی,

مجرم شمریز متاثرہ خاتون اور اس کے جاننے والوں کو غیر اخلاقی میسجز بھیجنے میں ملوث پایا گیا,

ایک اور مقدمہ میں معزز عدالت نے مجرم عمران کو 1 سال سزا اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی,

مجرم خواتین کو غیر اخلاقی میسجز بھیجنے میں ملوث پایا گیا,

مجرم محمد عمران سرکاری سکول میں بطور ہیڈماسٹر تعینات ہے,

مجرمان کو معزز عدالت کے احکامات کی روشنی میں گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا,

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا غلط استعمال اور کسی کی ذاتی تصاویر کو توہین آمیز الفاظ کے ساتھ اپلوڈ کرنا پیکا 2016 کے تحت سنگین جرم ہے,

سوشل میڈیا کے مجرمانہ استعمال کو ختم کرنے کے لئے ایف آئی اے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے,

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.