انمول عرف پنکی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے فرد جرم کے لیے 25 جولائی مقرر کرتے ہوئے مقدمات کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی،
کراچی: منشیات فروشی، منی لانڈرنگ اور مبینہ طور پر اعلیٰ شخصیات سے روابط کے الزامات کے تحت گرفتار انمول عرف پنکی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پنکی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔
عدالت نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 25 جولائی مقرر کرتے ہوئے مقدمات کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔
جیل ذرائع کے مطابق چھ مقدمات میں چالان اور گواہان کے بیانات کی نقول ملزمہ کو جیل میں فراہم کر دی گئی ہیں، عدالتی احکامات پر عملے نے ذاتی طور پر دستاویزات ملزمہ تک پہنچائیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ انمول کے خلاف 2020، 2021 اور 2022 میں یہ مقدمات درج ہوئے تھے، ملزمہ انمول عرف پنکی ان مقدمات میں مفرور تھی۔
منشیات فروشی اور دیگر الزامات میں مبینہ طور پر ملوث ملزمہ انمول عرف پنکی کو 12 مئی 2026ء کو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ وفاقی حساس اداروں اور پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انھیں حراست میں لیا