The news is by your side.

گھریلو تنازعہ، دو بھائیوں کے ہاتھوں اپنے ہی والدین کا قتل

واقعہ بھارت میں اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں پیش آیا جس میں اپنے بیٹوں کے ہاتھوں والدین کو جان سے ہاتھ دھونے پڑے، اہل علاقہ میں تشویش اور افسوس کی لہر

0

غازی آباد(بھارت): اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں دو سگے بھائیوں نے مبینہ طور پر اپنے ہی والدین کو قتل کر دیا۔

یہ افسوسناک واقعہ کراسنگ ریپبلک تھانہ علاقے کے بھیم نگر میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ملزمین دیپک اور للیت نے کسی گھریلو تنازعہ کے دوران اپنے والد گنگا شرن اور والدہ وملیش پر حملہ کر دیا، جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی میاں بیوی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے علاج کے دوران انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے دونوں ملزم بھائیوں کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں گھریلو اختلافات اور جائیداد کے تنازعہ کو واقعہ کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق خاندان میں اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ مقتول گنگا شرن اخبار کی ایجنسی چلاتے تھے، جبکہ دونوں بیٹے بے روزگار تھے۔

دونوں بھائیوں کی شادیاں ہو چکی تھیں اور ان کے بچے بھی ہیں، لیکن بے روزگاری کے باعث ان کی بیویاں اور بچے ان کے ساتھ نہیں رہتے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ والد اپنے بیٹوں پر ملازمت کرنے کے لئے زور دیتے تھے، جس کی وجہ سے گھر میں آئے دن تنازعات جنم لیتے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.