The news is by your side.

ڈاکوئوں نے موبائل اور پرس چھین لیا،مزاحمت پر لڑکی اور لڑکا زخمی

0

اسلام آباد ۔وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آئی نائن کے علاقہ کچنار پارک میں دن دہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لڑکی اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں واقعہ کچنار پارک میں ایک لڑکی جا رہی تھی کہ نامعلوم ڈاکوئوں نے اس سے موبائل اور پرس چھین لیا اور مزاحمت پر لڑکی کو گولی ماردی جس سے وہ زخمی ہوگئ ۔ایک نوجوان جو پارک کے قریب موجود تھا نے بچانے کی کوشش کی اور ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کے دوران ڈاکوؤں نے نوجوان کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع کے بعد ریسکیو اداروں نے زخمی لڑکی اور لڑکے کو پمز ہسپتال پہنچا دیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ،پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے لیکن پولیس کسی بھی ڈاکو کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.