The news is by your side.

سیاحوں کیلئے خوشخبری، پتریاٹہ کیبل کار بحال کر دی گئی

0

راولپنڈی۔ملک بھر سے مری آنے والے سیاحوں کے لیے خوشخبری پتر یا ٹہ چیئر لفٹ و کیبل کار پیر کے روز سے سیاحوں کیلئے کھول دی گئی ہے، پتریاٹہ کیبل کار گزشتہ ڈیڑھ سال سے فنی خرابی کے باعث بند تھی

جبکہ گزشتہ کچھ دنوں سے پتریاٹہ لفٹ بھی مرمت کیلئے بند کر دی گئی تھی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سیاحوں کی سیر کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کیلئے آسٹریا کمپنی کے ماہرین کی فٹنس سر ٹیفکیٹ سے مشروط کرتے ہوئے کیبل کار کو بند رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے

جس کے بعد ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب نے پتریاٹہ کیبل کار کو آسٹرین کمپنی کے ماہرین کی ٹیم سے مکمل مینٹینس اور کمپنی کا فٹنس سر ٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد پیر کے روز سے پتریاٹہ کیبل چیئرلفٹ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے

، کیبل کار کے کھلنے پر جہاں سیاحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے، وہیں پتریاٹہ ریزارٹ پر کاروبار کرنے والے تاجروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے کیونکہ کیبل کار کی بندش کے باعث پتریاٹہ بازار کاکاروبار بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا تھا۔

جنرل منیجر ٹی ڈی سی پی انچارج پتریاٹہ ریزارٹ میاں معظم نے کہا کہ پتریاٹہ آنے والے سیاح اب چیئر لفٹ اور کیبل کار کی سیر بھر پور لطف اندوز ہو سکیں گے محکمہ سیاحت پنجاب پتریاٹہ آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.