The news is by your side.

روس کے نائب وزیر دفاع کی نیول ہیڈ کوارٹرز میں سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

0

اسلام آباد۔روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع، کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے کہا کہ پاکستان رشین فیڈریشن کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور طویل المدتی کثیر جہتی شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے۔

دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تربیت، بحری جنگی جہازوں کے دوروں اور دو طرفہ بحری مشقوں کے انعقاد سمیت تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔ معزز مہمان نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید فروغ دینے بلخصوص میری ٹائم سیکورٹی اور بحری ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔۔۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.