حج آرگنائیزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کےنومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری،
سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور مسلم لیگ ضیا کے سربراہ و ممبر قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،
اسلام آباد:حج آرگنائیزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہو پ )کے نومنتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران کی حلف برداری کی تقریب گذشتہ روز یہاں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ،
سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور مسلم لیگ ضیا کے سربراہ و ممبر قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،
تقریب میں ہوپ کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تنظیم کے سبکدوش ہونے والے چیرمین اور نو منتخب چیرمین نے تقریب سے خطاب کیا ،سبکدوش ہونے والے چیرمین نے ایسوسی ایشن کی سابقہ دو سال کی کارکردگی رپورٹ کی ،
اس موقع پر مختلف حج اورگنائیزرز کو اچھی کاکردگی کی بنیاد پر شیلڈز پیش کی گئیں ، بعداز اں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اعجاز الحق نے کہا کہ حاجیوں کی خدمت ایک بہت بڑا فریضہ ہے ،
انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے آئندہ سال سے حج نظام میں بڑی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں ، آرگنائیزرز جتنی جلد اپنے آپ کو اس سسٹم کے مطابق تیار کریں گے ان کے لیے اتنا ہی اچھا ہوگا اور وہ حاجیوں کی زیادہ بہتر خدمت کر سکیں گے ،
انھوں نے کہا کہ وہ حج آرگنائیزرز کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ، اس کے لیے حکومت سے بھی بات کرنا پڑی تو وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں ،