The news is by your side.

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی معیشت میں بہتری،

ملت ٹریکٹر اور عارف حبیب لمیٹڈ کی مجموعی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ

0

اسلام آباد:ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی معیشت میں بہتری،معاشی اعشاریے مثبت سمت کی طرف گامزن،

پاکستان کی سب سے بڑی ٹریکٹر مینوفیکچرر ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کمپنی نے مالی سال 2024 کے دوران 10.64 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع ظاہر کیا ہے جو سال بہ سال تقریبا 167 فیصد اضافہ ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مطابق ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ نے 2023 میں 4 ارب روپے کی مجموعی آمدنی درج کی ہے

بورڈ آف ڈائریکٹرز اور شیئر ہولڈرز نے ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کو ملت ایکوئپمنٹ لمیٹڈ میں ضم کرنے کی اسکیم کی منظوری دی ہے جبکہ لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کا عمل جاری ہے

ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے مالی سال 2024 میں فی حصص آمدنی 55.46 روپے رہی جبکہ اس کے مدمقابل پچھلے سال فی حصص آمدنی 18.53 روپے تھی

ملت ٹریکٹرز کی آمدنی صارفین کے ساتھ معاہدوں کے باعث 95.02 ارب روپے ہوگئی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 47.14 ارب روپے تھی

عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق اس اضافے کی وجہ حجم کی فروخت میں سال بہ سال 62 فیصد کا اضافہ ہے جو 30 ہزار یونٹس تک پہنچ گیا ہے

کمپنی کا مجموعی منافع مالی سال 2024ء میں 130 فیصد اضافے کے ساتھ 23.97 ارب روپے رہا جبکہ مالی سال 2023ء میں یہ 10.40 ارب روپے تھا

ملت ٹریکٹرز کی آپریٹنگ لاگت مالی سال 2024ء میں 5.36 ارب روپے رہی جو مالی سال 2023ء کے 3.28 ارب روپے کے مقابلے میں 63 فیصد زیادہ ہے

مالی سال 2024ء میں فنانس لاگت کم ہو کر 1.38 ارب روپے رہ گئی جو گزشتہ سال کے 1.65 ارب روپے سے 16 فیصد کم ہے

ملت ٹریکٹرز کا قبل از ٹیکس منافع مالی سال 2024ء میں 17.99 ارب روپے رہا جو سالانہ 210 فیصد اضافہ ہے

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.