The news is by your side.

145 ارب تک پہنچ گئیچاز ورلڈ کی تیسری سہ ماہی کی امدن 27فیصد اضافے سے

ڈیجیٹل سروسز کی آمدن 47.9 فیصد اضافے سے 58.1 ارب روپے ہوگئی، جس کا مجموعی آمدن میں حصہ 40 فیصد رہا۔

0

اسلام آباد: جاز ورلڈ نے 2026 کی تیسری سہ ماہی میں 144.9 ارب روپے آمدن حاصل کی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 26.6 فیصد زیادہ ہے۔ ڈیجیٹل سروسز کی آمدن 47.9 فیصد اضافے سے 58.1 ارب روپے ہوگئی، جس کا مجموعی آمدن میں حصہ 40 فیصد رہا۔

  • کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے 23.9 فیصد اضافے سے 65.2 ارب روپے تک پہنچ گیا، جبکہ مالیاتی خدمات کی آمدن 67.6 فیصد اضافے سے 43.4 ارب روپے ہوگئی۔

جاز کے موبائل صارفین کی تعداد بڑھ کر 7 کروڑ 64 لاکھ ہوگئی، جبکہ 4G اور 5G صارفین 5 کروڑ 95 لاکھ تک پہنچ گئے۔ کمپنی نے سہ ماہی کے دوران سرمایہ کاری میں 68.9 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 20.9 ارب روپے خرچ کیے اور ایک ہزار سے زائد 5G سائٹس قائم کیں۔

جاز ورلڈ کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا کہ ڈیجیٹل سروسز اب کمپنی کی مجموعی آمدن کا 40 فیصد فراہم کر رہی ہیں۔ نیٹ ورک میں سرمایہ کاری اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے مقامی زبانوں میں ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کمپنی کی آئندہ ترقی کی اہم ترجیحات ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.