چار دن کی بہتری کے بعد آج پھر سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
جعمہ کی صبح سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز پچیس سو پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی
کراچی: چار دن کی بہترئ کے بعد آج جمعہ کے روز سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر سے جمعرات تک کاروباری سیشن میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار 366 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 75ہزار 380 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری روز سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا اور بینچ مارک انڈیکس میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیکس کاروبار کے دوران ایک لاکھ 76 ہزار 605 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک بھی پہنچا، تاہم اختتام پر کچھ منافع کے حصول کے باعث معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔
کاروباری سیشن کے دوران تقریباً 99 کروڑ 98 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا، جن کی مالیت 46 ارب روپے سے زائد رہی۔ مجموعی طور پر 365 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 103 میں کمی جبکہ 99 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
مارکیٹ میں تیزی کی اہم وجوہات میں خطے کی جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں کمی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کو قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں جمعہ کی صبح کا آغازمنفی پچیس سو پوائنٹ سے ہوا جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہے۔