The news is by your side.

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان،

،پیٹرول 9 روپے 41 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 56 پیسے فی ل،یٹر سستا نوٹیفکیشن جاری

0

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا، آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کےمطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 41 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی، جس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطاب پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج 6 نومبر  کے لیے ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.