The news is by your side.

دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے 3 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح حاصل کرلی

انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے اپنی اننگز شروع کی

0

ملتان ۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے اپنی اننگز شروع کی۔ تاہم ایک رن کے اضافے کے بعد اولی پوپ 22 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ بعد میں جو روٹ 18، ہیری بروک 16، جیمی اسمتھ 6، بریڈن کارس 27، جیک لیچ 1 اور شعیب بشیر بغیر کسی رن کے پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بین اسٹوکس کی مزاحمتی اننگز 37 رنز تک محدود رہی۔

انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف 144 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اور دونوں اننگز میں انگلش بیٹرز کی تمام وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 8 اور ساجد خان نے 2 وکٹیں لیں۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان اور نعمان علی کی شاندار بولنگ نے انگلینڈ کی بیٹنگ کو دوسری اننگز کے آغاز میں ہی جھٹکا دیا، جس کے نتیجے میں دو کھلاڑی متواتر وکٹیں گنوا بیٹھے۔

 

انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا، اور محض 52 رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم 291 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بریڈن کارس 4، میتھیو پوٹس 6، جیمی اسمتھ 21 اور شعیب بشیر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ جیک لیچ 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق ایک بار پھر ناکام رہے اور 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان شان مسعود نے 11، صائم ایوب نے 22 رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے کامران غلام 26 اور محمد رضوان 23 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ سعود شکیل 31، عامر جمال اور نعمان علی ایک ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آغا سلمان نے 63 رنز بنائے اور ساجد خان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 4، جیک لیچ نے 3، بریڈن کارس نے 2 اور میتھیو پوٹس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلش ٹیم کے اوپنرز نے پاکستانی ٹیم کے خلاف جارحانہ آغاز کیا، مگر 73 کے مجموعی اسکور پر زیک کرولی 27 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ اولی پوپ نے 29 رنز بنائے۔ جو روٹ 34، بین ڈکٹ 114 رنز اور ہیری بروک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں پر 239 رنز بنائے۔ جیمی اسمتھ 12 اور بریڈن کارس 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جو کل دوبارہ اپنی بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے اسپنر ساجد خان نے 4 اور نعمان علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 366 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ قومی ٹیم نے اپنی ادھوری پہلی اننگز کا آغاز 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز پر کیا، تو محض 5 رنز کے اضافے پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ آغا سلمان 31 اور ساجد خان 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

عامر جمال اور نعمان علی نے 9 وکٹ کی شراکت میں 49 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، تاہم عامر 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اور نعمان علی 32 رنز بنا کر جیک لیچ کا شکار بنے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، برائیڈن کارس نے 3، میتھیو پوٹس نے 2 اور شعیب بشیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق ایک بار پھر ناکام رہے اور محض 7 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شان مسعود 3 اور سعود شکیل 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، جس کے باعث گرین شرٹس نے ابتدائی 2 وکٹیں 19 رنز پر گنوا دیں۔

بعد میں صائم اور کامران نے 149 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کا اسکور مستحکم کیا، تاہم صائم 77 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ڈیبیو پر سنچری بنانے والے کامران غلام 118 رنز کی اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد رضوان 37 اور سلمان آغا 5 رنز کے ساتھ کل اننگز کو آگے بڑھائیں گے۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور کہا کہ کوشش کریں گے کہ مہمان ٹیم کے خلاف جلد بڑا اسکور بنا کر انہیں دباؤ میں لائیں۔

اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، اور وہ دوسرے ٹیسٹ کو بھی جیت کر سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میں انجری کے شکار کپتان بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ان کی جگہ کرس ووکس اور گس اینکنسن کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.