The news is by your side.

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

0

اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے معاملے میں حکومت پاکستان نے امریکی صدر کو سزا کی معافی کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے یہ خط ارسال کیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اس اہم پیشرفت کے بارے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں یہ درخواست دائر کی ہے، جس میں عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں ان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.