The news is by your side.

برمنگم ٹیسٹ دوسری اننگ میں پاکستان کی شاندار بیٹنگ،129 رنز کی برتری

بابر اعظم ، شان مسعود، اذان اویس،محمدعباس اور رضااللہ کی حیران کن بیٹنگ، رضااللہ کے پہلے ٹیسٹ میں 81 رنز ، 9 چھکوں کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کر دیا،

0

برمنگم: تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں پاکستان ٹیم نے بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 449 رنز بنا کر میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 130 رنز کا ٹارگٹ دے دیا، ٹیسٹ ڈبیو کرنے والے رضااللہ نے جرت مندانہ بیٹنگ سے 9 چھکوں کے ساتھ 81 رنز بنا کر سب کو حیران کر دیا،

برمنگم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں بھی قومی ٹیم کا آغاز مایوس کن تھا، اوپنر صائم ایوب دوسری اننگ میں بھی ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ آئے ان کے بعد عبداللہ شفیق بھی کوئی رن نہ بنا سکے،

ان کے بعد اذان اویس اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو کسی حد تک مزید سہارا دیا، اذان اویس 59 رنز سکور کیے ان کے بعد شان مسعود، کپتان بابر اعظم نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  بلترتیب 95 اور 76 رنز سکور کیے اور ٹیم کو بہتر پوزیشن پر لے آئے،

سعود شکیل نے 29 اور بولر محمد عباس نے 42 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کے لیے 449 رنز کے ہدف کے حصول میں نمایاں کردار ادا کیا،

قبل ازیں  قومی ٹیم پہلی اننگ میں 133 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی جس کے جواب میں انگلینڈ نے 453 رنز بنا کر 320 رنز کی برتری حاصل کر لی،

پاکستان ٹیم نے دوسری اننگ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف میزبان ٹیم کی برتری کو عبور کیا بلکہ 129 رنز کی برتری حاصل ہوئے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 130 رنز کا ٹارگٹ دیا،

میزبان ٹیم کے لیے 130 رنز کا  ہدف حاصل کرنا اور ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرنا بظاہر مشکل نہیں مگر اس ٹیسٹ کی خاص بات دوسری اننگ میں  پاکستانی ٹیم کی جانب سے 320 رنز کے بڑے ٹارگٹ کو عبور کرنا اور 129 رنز کی برتری حاصل کرنا ہے،

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.