The news is by your side.

بلاول بھٹو زرداری رات گئے مولانا کے گھر پہنچ گئے

مولانافضل الرحمن کے گھر پہنچ گئے اور تحفظات دور کرنے کی یقین کرائی

0

اسلام آباد۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رات گئے مولانافضل الرحمن کے گھر پہنچ گئے اور تحفظات دور کرنے کی یقین کرائی

مولانا فضل الرحمن سے تحریک انصاف رہنمائوں کی ملاقات اور بعد ازاں مولانا کی جانب سے سخت ترین پریس کانفرنس کے بعد بلاول بھٹو زرداری رات گئے مولانا فضل الرحمن کے گھر پہنچ گئے جہاں پر جمعیت علماا سلام کے رہنما ئوں نے ان کا استقبال کیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے طویل ملاقات کی اور آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ تحریک انصاف سے ہونے والی ملاقات اور اراکین اسمبلی کو ہراساں کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا

بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمن کے تحفظات سنے اور ان کے حل کے لئے یقین دہانی کرائی ،بعد ازاں دونوں رہنمائوں نے آئینی ترامیم کے حوالےسے دونوں جماعتوں کی جانب سے تیار کردہ مجوزہ مسودہ پر اطمینان کا اظہار کیا ۔بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری میڈیا سے بات چیت کئے گئے مولانا کے گھر سے روانہ ہوگئے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.