اسلام آباد۔چین کے وزیر اعظم پاکستان پہنچنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی 23ویں میٹنگ میں شرکت کرنے اور وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر پاکستان کادورہ کرنے پربہت خوشی ہے۔

چینی وزیراعظم نے کہا کہ جیسے ہی میں جہاز سے اترامجھے گرم جوشی سے خوش آمدید کہا گیا، پاکستانی عوام کی گہری برادرانہ دوستی اور مہمان نوازی نے متاثر کیا، پاکستان ایک اہم ترقی پذیر ملک، ابھرتی ہوئی منڈی اور بڑا مسلم ملک ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کا ہر موسم کا سٹرٹیجک تعاون کرنے والا ساتھی اور آہنی دوست ہے۔

لی چیانگ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو چینی عوام بہت پسند کرتے ہیں اور سراہتے ہیں ، 73سال میں دونوں ممالک نے مستقل اعتماد قائم رکھااورایک دوسرے کی حمایت کی، چین پاکستان تعلقات دوطرفہ ریاستی تعلقات کی ایک عمدہ مثال بن گئے ہیں۔