ہر قسم کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں، ایران کا اعلان
اسرائیل کے علاوہ کوئی بھی ملک خطے میں جنگ نہیں چاہتا،
بغداد۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ہر قسم کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔عراق میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے علاوہ کوئی بھی ملک خطے میں جنگ نہیں چاہتا، اور مشرق وسطیٰ کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا اسرائیل کو ہتھیار فراہم کر کے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ اور لبنان کے خلاف جاری جارحیت کو ختم ہونا چاہیے، اور ایران امن اور جنگ بندی کے حصول کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ تنازعات کے بڑھنے سے خطے میں بڑی جنگ شروع ہونے کا خطرہ ہے، اور اس خطرے سے بچانے کے لیے ایران نے بے پناہ کوششیں کی ہیں۔