The news is by your side.

اقوام متحدہ اپنی امن فوج کو لبنان سے واپس بلائے؛ اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی

وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حزب اللہ جنگ زدہ علاقوں میں امن فوج کے اہلکاروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے،۔اسرائیلی میڈیا

0

تل ابیب۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے پر بے باکی سے حملے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق، وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حزب اللہ جنگ زدہ علاقوں میں امن فوج کے اہلکاروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے، اس لیے اقوام متحدہ کو انہیں واپس بلانا چاہیے۔

نیتن یاہو نے لبنان میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے اسرائیلی فوج کے حملوں میں زخمی ہونے کی تعداد میں اضافے کے باوجود عالمی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے جاری رہیں گے۔ اگر آپ امن فوجوں کو نہیں ہٹاتے تو آپ انہیں حزب اللہ کا یرغمال بنا رہے ہیں۔نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ امن فوجیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انہیں جنگ کے علاقے سے باہر نکال دیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.