سعودی سرکاری و تجارتی وفد کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص مختلف شعبوں میں برادرانہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
راولپنڈی:سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے ایک اعلیٰ سطحی سرکاری و تجارتی وفد کے ہمراہ راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص مختلف شعبوں میں برادرانہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تباسلہ خیال ۔
آرمی چیف نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت کے لیے اپنی گہری تعریف اور شکریہ ادا کیا۔ ایک بڑے تجارتی وفد کے دورہ پاکستان کا مظہر پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان پائیدار اور برادرانہ تعلقات کی تصدیق کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے لیے گہری عزت اور محبت رکھتے ہیں۔
جنرل سید عاصم منیر نے وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت اور عزم کی مزید یقین دہانی کرائی اور امید افزا نتائج کے بارے میں اپنی امید ظاہر کی جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا