آئینی ترمیم کے معاملے پر شہباز حکومت مشکلات سے دوچار،جے یو آئی بڑی رکاوٹ،
حکومت کے پاس تاحال ترمیم کا حتمی مسودہ موجود نہیں جس پر وہ اپوزیشن تو کیا اپنے اراکین یا اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے سکے،
اسلام آباد: پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم کا معاملہ، حکومت شدید الجھن کا شکار ، تاحال نہ ترمیم کا مسودہ فائل کیا جا سکا نہ ہی مطلوبہ اکثریت کو یقینی بنایا جا سکا،
اعلی حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئینی ترمیم کا معاملہ کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ نہ تو ابھی تک کسی مسودے کا فائنل کیا جا سکا ہے اور نہ ہی ترمیم کی منظوری کے لیے درکار دو تہائی اکثریت کا حدف حاصل ہو سکا ہے
ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس تاحال ترمیم کا حتمی مسودہ موجود نہیں جس پر وہ اپوزیشن تو کیا اپنے اراکین یا اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے سکے،
ذرائع کا کہنا تھا کہ یہی وہ صورتحال ہے جس نے حکومت کو شدید الجھن کا شکار کر رکھا ہے اور وہ ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تاریخ کا تعین بھی نہیں کر پا رہی ،
ذرائع نے بتایا کہ حکومت کے لیے سب سے الجھن کا باعث مولانا فضل الرحمن کا رویہ ہے جو اس ترمیم کی منظوری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ،
ذرائع نے بتایا کہ اب دکھائی یہی دے رہا ہے کہ حکومت مجوزہ آئینی ترمیم کے ذریعے اب اپنے سو فیصد مقاصد حاصل نہ کر پائے جبکہ 25 اکتوبر تک بھی اس ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کا ٹارگٹ بھی مکمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا،