The news is by your side.

سی سی پی نے یوریکام ایس۔پی۔اے کو فاطمہ یوریکام رائس ملز کے 50 فیصد شئیرز کے حصول کی اجازت دے دی

0

اسلام آباد۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے اٹلی کے سرکردہ زرعی کاروباری ادارہ یوریکام ایس۔پی۔اے کو فاطمہ یوریکام رائس ملز (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں 50 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔
یہ حصول شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے تحت کیا گیا ہے جو پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں اہم پیش رفت ہے۔
یوریکام ایس۔پی۔اے بین الاقوامی منڈیوں میں چاول کی مصنوعات کی کاشتکاری پروسیسنگ اور تجارت میں اپنی مہارت کے لیے مشہور ہے۔فاطمہ ی یوریکام رائس ملز پاکستان میں قائم کمپنی ہے جو دھان کے چاول کی خریداری اور پروسیسنگ میں مصروف ہے۔ یوریکام ایس پی اے کا فاطمہ یوریکام رائس ملز میں خاطر خواہ حصص حاصل کرنے کا مقصد پاکستان کی بھرپور زرعی صلاحیت سے فائدہ اٹھانا ہے۔ یہ حصول عالمی تجارت میں پاکستانی چاول کی برآمدات کو تقویت دے گا۔
اس ٹرانزیکشن کے لئے سی سی پی فیز 1 جائزہ نے مُتعلقہ مارکیٹ کو باسمتی چاول کی کاشت، پروسیسنگ اور پیکیجنگ کے طور پر شناخت کیا ہے۔ اگرچہ فاطمہ ی یوریکام رائس ملز نے ابھی تک کام شروع نہیں کیا ہے، لیکن اس کی آپریشنل صلاحیت 30,000 ٹن ہے۔
اس ٹرانزیکشن سے مُتعلقہ صنعت میں صحت مند مقابلہ کو فروغ ملے گا اور اس کاروبار میں نئے آنے والوں کے لیے بھی مواقع پیدا ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.