جمہوریہ ازبکستان کے صدرمرزیایوف 05 تا 06 فروری دورہ پاکستان ،
مہمان صدر ایک وفد کے ہمراہ آج پاکستان پہنچیں گے، صدر ، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کریں گے
اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر جمہوریہ ازبکستان کے صدرمرزیایوف 05 تا 06 فروری 2026 کو پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، اس دورے میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا ،
وفد میں سینئر کابینہ وزراء اور ممتاز کاروباری رہنما شامل ہوں گے۔
دورے کے دوران صدرِ ازبکستان صدرِ پاکستان سے ملاقات کریں گے، وزیرِاعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے اور پاکستان-ازبکستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔
مذاکرات میں پاک-ازبک دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور تجارت، توانائی، دفاع، تعلیم، عوامی روابط اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔
مرزیایوف کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہوگا، جو پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مسلسل بہتری اور دونوں برادر ممالک کے درمیان برادرانہ روابط کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ تعلقات مشترکہ تاریخ، ایمان اور وسطی و جنوبی ایشیا میں امن و خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں،
اس سے قبل جمہوریہ قازقستان کے صدرقاسم جو مارت توقایف 3 سے 4 فروری پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں، یہ ان کا 23 برس بعد پاکستان کا سرکاری دورہ تھا،
دورے کے دوران دونوں برادر ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو باضابطہ طور پر اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا، جس کے ساتھ ہی سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور علاقائی تعاون کے ایک نئے اور جامع دور کا آغاز ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدرِ قازقستان کا 23 برس بعد پاکستان کا یہ دورہ ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے