پاکستان کا ٹی۔20 ورلڈ کپ کھیلنے مگر بھارت کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کا اعلان۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی اور طویل مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کر لیا،
پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے روایٹی حریف بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کر دیا۔
اتوار کو وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی اور طویل مشاورت کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت اور بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان نے یہ فیصلہ بنگلہ دیش سے اظہار یکہتی کیلئے کیا ہے،جس کے نتیجے میں پاکستان ٹیم اس ماہ سے بھارت میں شروع ہونے ٹی۔20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اپنا میچ نہیں کھیلے گی ،
اس میچ سے دستبردار ہونے پر پاکستان دو پوائنٹس سے محروم ہو جائے گا لیکن ہاکستان نے بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یہ نقصان برداشت کرنے کا فیصلہ کیا،
پاکستان کے اس فیصلے سے بھارت کو بھاری مالی نقصان پہنچے گا،
اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کے تمام تر تحفظات مسترد کرتے ہوئے اسے ایونٹ سے باہر کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ میں شامل کرلیا تھا۔
بنگلا دیش کا کہنا تھا کہ بھارت میں سیکورٹی خدشات کے باعث اس کے میچز بھی بھارت سے باہر منتقل کیا جائے،