وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ صوابی ، عوام کا والہانہ استقبال۔
ان سب کا ایک ہی ایجنڈا رہ گیا ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی کو ختم کرنا، ناحق قید عمران خان واحد لیڈر ہے جس کے پاس پاکستان کے استحکام اور عوامی فلاح کا وژن ہے، سہیل آفریدی۔
صوابی: وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا دورہ صوابی ، عوام کا والہانہ استقبال، وزیر اعلی کا لوگوں سے پرجوش خطاب، عوام سے آٹھ فروری کو مینڈیٹ چوروں کے ظلم کے خلاف باہر نکلنے کا وعدہ لیا ،
عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی نے کہا کہ ان سب کا ایک ہی ایجنڈا رہ گیا ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی کو ختم کرنا، ناحق قید عمران خان واحد لیڈر ہے جس کے پاس پاکستان کے استحکام اور عوامی فلاح کا وژن ہے،
ہم نے امن کے لیے ہزارہا جانوں کی قربانی دی، اب دوبارہ دہشت گردی مسلط کی جا رہی ہے، بند کمروں کے فیصلوں نے صوبے کا امن تباہ کر دیا ہے،
وزیر اعلیٰ بننے پر مجھے دہشت گرد اور سمگلر کہا گیا، مگر یہ بیانیہ ناکام ہوا، بند کمروں کے فیصلوں کے تحت تیراہ کے عوام کو دربدر کیا گیا، اب نیا بیانیہ لایا جا رہا ہے،
ہم نے ہر جھوٹے بیانیے کو شکست دی ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے، صوبے اور قوم کے خلاف ہر پالیسی کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوں گے،
ساری دنیا کی دولت بھی میرے ضمیر کا سودا نہیں کر سکتی، عمران خان کی صحت کے معاملے میں ان پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا،
رات کے اندھیرے میں آپریشن کیا گیا، خبر سامنے آئی تو انکار کر دیا گیا، تصدیق کے بعد ذاتی معالج سے ملاقات کا مطالبہ کیا مگر اجازت نہ ملی،
ہم پر احتجاجی سیاست کا الزام لگایا جاتا ہے، ہمیں حق اور انصاف دیا جائے تو احتجاج کی ضرورت ہی نہ پڑے،
ہم نے ہر آئینی اور قانونی راستہ اختیار کیا مگر ملاقات تک کی اجازت نہ ملی، آئینی حق نہ ملا تو اسی آئین کے تحت پُرامن احتجاج کریں گے،