بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور کیارا ایڈوانی کی نئی فلم “وار 2” کی شوٹنگ کی تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوگئیں ہیں۔ دونوں اداکار اس وقت اٹلی میں اس فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جہاں سے لی گئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ان ویڈیوز میں ہریتھک روشن اور کیارا ایڈوانی کو ایک گانے کی شوٹنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ ہاتھوں میں ہاتھ دے کر رقص کر رہے ہیں۔ ہریتھک نے سفید ٹی شرٹ کے اوپر ہلکی آسمانی رنگ کی شرٹ اور جینز پہن رکھی ہے، جبکہ کیارا نے خوبصورت گلابی رنگ کا ڈریس زیب تن کیا ہوا ہے۔

“وار 2” 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم “وار” کا سیکوئل ہے، جس میں ولن کا کردار جونئیر این ٹی آر نبھا رہے ہیں۔ اس فلم کا انتظار شائقین بڑی بے چینی سے کر رہے ہیں۔