The news is by your side.

وفاقی حکومت کا قیمتی ونایاب پتھروں کے ذخائر سے بھرپور استعفادے کا فیصلہ،

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں جیم اسٹون انڈسٹری کی ترویج کے حوالے سے اقدامات پر غور،

0

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قیمتی پتھروں اور معدنیات کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ، جیم اسٹون انڈسٹری کی ترویج کے حوالے سے اقدامات پر غور

وزیراعظم نے اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے مجوزہ جیم اسٹون سینٹرز کی تعمیر کے لئے بین الاقوامی شہرت کے حامل متعلقہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے اسلام آباد جیم اسٹون سینٹر کو اگست 2027 تک مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بین الاقوامی ماہرین کی مدد سے پالیسی فریم ورک پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ وزیراعظم نے مجیم اسٹون انڈسٹری ترویج کے حوالے سے اقدامات پرزید ہدایت کی کہ جیم اسٹون انڈسٹری میں ویلیو ایڈیشن سے برآمدات میں اضافہ یقینی بنایا جائے ۔ وزیراعظم نے مجوزہ جیم اسٹون سینٹرز میں جدید ٹیکنالوجی اور آلات نصب کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ کے حوالے سے تمام صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے مل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔

نئی منظور شدہ جیم اسٹون پالیسی پر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے چار سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام آباد میں جیم اسٹون سینٹر کے قیام کے حوالےسے شاہراہ دستور پر جگہ کا تعین کیا جا چکا ہے۔ اسلام آباد جیم اسٹون سینٹر میں بین الاقوامی معیار کی ویلیو ایڈیشن سروسز، سرٹیفیکیشن ،انکیوبیشن سینٹر اور ٹریڈ سینٹر کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ؛ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے دفاتر بھی موجود ہوں گے۔ جیم اسٹون کے حوالے جیو فینسنگ سائینٹفک روڈ میپ پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.