نئی دہلی ۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے شادی کے محض 40 دن بعد طلاق مانگ لی ہے۔تفصیلات کے مطابق، خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر صفائی کا خیال نہیں رکھتا اور اس کے جسم سے بدبو آتی ہے، جسے وہ برداشت نہیں کر سکتی۔ خاتون نے بیان میں بتایا کہ شوہر راجیش مہینے میں صرف ایک یا دو بار نہاتا ہے، جس کی وجہ سے اس کے جسم سے بدبو آتی ہے۔ شادی کے بعد، خاتون نے طلاق کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اس صورتحال کو مزید برداشت نہیں کر سکتی تھی۔راجیش ہفتے میں ایک بار گنگا کا پانی خود پر چھڑکتا ہے، جو مقدس سمجھا جاتا ہے، تاہم شادی کے بعد اس نے اپنی بیوی کے اصرار پر 40 دنوں میں 6 بار غسل کیا۔ طلاق کی درخواست دینے کے بعد، خاتون نے اپنے والدین کے گھر جانے کا فیصلہ کیا، جبکہ والدین نے جہیز کا سامان واپس لینے کے لیے پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے۔