The news is by your side.

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مجوزہ آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال،

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ بھی سابق صدر کے ہمراہ تھے،

0

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان

کی رہائشگاہ آمد اور ملاقات، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،

جے یو آئی کے ذرائع کے مطابق سابق صدر نے آئینی ترمیم سے متعلق مولانا کے اصولی اور دو ٹوک موقف کو سراہا اور کہا کہ اس معاملے پر حکومت کو من مانی سے روکنا بہت بڑی عوامی اور قومی خدمت ہے ،

ذرائع کے مپابق مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ حکومت اگر ان کے تحفظات کو دور کر کے آئنی ترمیم کے مسودے کو قابل قبول بناتی ہے تو پھر اس کی حمایت کا سوچا جا سکتا ہے،

انھوں نے کہا کہ اس معاملے پر کسی کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا،

ملاقات میں مولانا عطاء الحق درویش،مولانا اسعد محمود، اخونزادہ حسین، عبدالجلیل جان شریک تھے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.