The news is by your side.

پی ٹی آئی کا ممکنہ آئینی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

0

اسلام آباد۔تحریک انصاف نے ممکنہ آئینی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ،تحریک انصاف کی میڈیا سٹرٹیجی کمیٹی کا اجلاس رﺅف حسن کی صدارت میں ہوا جس میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر سینئر رہنماﺅں نے شرکت کی ،اجلاس میں میڈیا نمائندوں کی جانب سے بائیکاٹ ختم کرنے پر الیکٹرانک میڈیا اور کرنٹ افئیر پروگرامز کے بائیکاٹ کا ایجنڈا موخر کر دیا گیا جبکہ سوشل میڈیا کو مزید ایکٹیو کرنے کی حکمت عملی طے کی گئی ،بعد ازاں سلمان اکرم راجہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف ممکنہ آئینی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرے گی، ہمارے لوگوں کو اغوا کر کے ائینی ترمیم پر زبردستی ووٹ حاصل کیا جا رہا ہے،ہمارے ارکان کی فیملیز کو ہراساں کیا جا رہا ہے،ہماری جماعت پارلیمنٹ کے اندر آئینی ترمیم کی سخت مخالفت اور بھرپور ردعمل دے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.