The news is by your side.

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا

0

اسلام آباد۔ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے ایک دلچسپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دی۔ بھارت کی جانب سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے، جبکہ پاکستان کی طرف سے احمد ندیم نے ایک گول بنایا۔

آج ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔ بھارت نے اب تک پانچ میچز جیت کر ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، جبکہ پاکستان کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے پانچ میچز کھیل کر 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ پاکستان نے ایک میچ میں شکست، دو میچز جیتے اور دو میچز ڈرا کیے، جس کے نتیجے میں پاکستان 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے پانچ میچز میں 21 گول کیے اور اس کے مقابل حریف ٹیموں نے صرف 4 گول کیے۔ دوسری جانب، پاکستان نے پانچ میچز میں 12 گول کیے اور اس کے خلاف حریفوں نے 7 گول کیے۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر پونے ایک بجے شروع ہوا، اور آج ایونٹ کے تمام راؤنڈ میچز مکمل ہو جائیں گے، جس کے ساتھ ہی دیگر دو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا بھی فیصلہ ہوگا۔ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ پاکستان کا میچ کس ٹیم کے خلاف ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.