اسلام آباد (یو این آئی )خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس۔
اجلاس میں متفقہ طور پر دوست ممالک کے ساتھ رابطے کے لئے مختلف اقدامات کی منظوری۔ اور ان کے تحت مختلف منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ۔
وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس جمعہ کے روز ہوا،
نگران وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف، وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعظم نے تعاون کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کرنے کے لئے متعلقہ وزارتوں کی کوششوں کو سراہا اورتمام شراکت داروں کو طویل المدتی اقتصادی منافع کے حصول کی ہدایت کی۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کویت کے مابین سرمایہ کاری کیلئے 7 مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دے دی۔
ان مفاہمتی یادداشتوں پر وزیر اعظم کے دورہ کویت کے دوران دستخط کئے جائیں گے،