The news is by your side.

حماس اور اسراءیل کی جانب سے یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع

39 فلسطینی اور 24 اسراءیلی رہا ، جنگی بندی منگل کی صبح تک جاری رہے گی ،

0

اسلام آباد(یو این  آئی ):مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے یرغمال بنائے گئے 24 اسراءیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا جبکہ جواب میں اسرائیل نے  39 فلسطینیوں کو ٓزاد کر دیا جن میں بچوں اور خواتین بھی شامل ہیں ۔

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 4 روزہ جنگ بندی کا آج باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

عارضی جنگ بندی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا ہے جو اگلے 4 روز یعنی منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔

جنگ بندی کے بعد بے گھر فلسطینیوں نے اپنے آباءی علاقوں کی طرف واپسی شروع کر دی ،

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز  کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کے شہریوں

سمیت 24 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے۔

حماس کے حمایتی سمجھے جانے والے فلسطینی نشریاتی ادارے نے بتایاکہ القسام بریگیڈز نے

یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے  کیا جس کے بعد ریڈکراس نے انہیں مصر کے حوالے کردیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق القسام کی قید سے رہائی پانے والوں میں دہری شہریت کے حامل افراد سمیت 13 اسرائیلی، 10 تھائی اور ایک فلپائن کا شہری شامل ہے۔

حماس کی جانب سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بعد قابض فوج نے بھی 39 فلسطینی قیدی خواتین اور بچوں کو رہا کردیا۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.