The news is by your side.

تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ مہیا کی جائے ،الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم کو خط

0

اسلام آبا د(یو این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو خط لکھ دیا ہے جس میںتمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن سید ندیم حیدر کی جانب سے مراسلہ لکھا گیا ۔مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے سامنے تحفظات کا اظہار کیا ہے،سیاسی جماعت نے کمیشن کے سامنے کہا کہ نگران حکومتیں لیول پلینگ فیلڈ مہیا نہیں کر رہیں، جس سے ان کی مہم اور ووٹرز بری طرح متاثر ہو رہے ہیں،سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے اپنے خدشات کا اظہار کیا اور لیول پلینگ فیلڈ کا مطالبہ کیا،کمیشن کو سیاسی جماعت نے برابری کی بنیاد پر الیکشن مہم چلانے دینے کا کہا ہے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.