کراچی(یو این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو دبئی پہنچ گئے،دونوں کی اختلاف کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم پیپلز پارٹی نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔پیپلزپارٹی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی کی قیادت میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ڈپٹی سیکریٹری جنرل سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک بڑی جمہوریت پسند جماعت ہے، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے اور اختلاف رائے کا مقصد ہرگز اختلافات نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلافات کی خبریں پھیلانے اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔