The news is by your side.

انسٹاگرام صارفین تھریڈز پلیٹ فارم سے پریشان

0

کیلیفورنیا(یو این آئی) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز کو لانچ ہوئے پانچ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن صارفین اس نئی ایپ سے لطف اندوز ہونے کے بجائے مسلسل پریشان ہوتے ہی نظر آ رہے ہیں۔انسٹاگرام صارفین کی جانب سے اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ انسٹاگرام پر تھریڈز کے بھرپور نوٹیفکیشن جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں نئی ایپ پر لایا جاسکے۔ متعدد صارفین کو یہ نوٹیفکیشن تھریڈز اکانٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد بھی موصول ہو رہے ہیں۔ناراض صارفین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) کا سہارا لیتے ہوئے تھریڈز کے متعلق شکایات کے انبار لگادیے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.